پیپلز ڈاکٹرز فورم پاکستان پیپلز پارٹی کی ویبینار میٹنگ

پیپلز ڈاکٹرز فورم پاکستان پیپلز پارٹی کی ویبینار میٹنگ
منجانب: سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ، صدر پیپلز ڈاکٹرز فورم پاکستان
موضوع: کرونا وائرس، پاکستان میں تصورات اور حقائق، اور ان کا حل
ویبینار میں ملک بھر سے پروفیسرز، کووڈ ایکسپرٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خیام حفیظ اور ڈاکٹر جاوید اقبال قمر نے پنجاب کی نمائندگی بطور سپیکرز کی۔
1۔ یوم آزادی، عیدالاضحی، محرم الحرام، عید میلادالنبی کے متوقع اجتماعات پر وبا کی شدت کا خطرہ ہے۔
2۔ حکومتی شماریات سے بیماری بہت زیادہ ہے۔
3۔ پنجاب، کےپی، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ بڑھانے کی بہت ضرورت ہے۔
4۔ وفاقی حکومت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سے مشاورت کر کے پلاننگ کرنی چاہئے۔
5۔ حکومت کو ویکسین کیلئے وقت سے پہلے اقدامات اور بین الاقوامی رابطے کرنے چاہیئں۔ ہر پاکستانی شہری کو بلا معاوضہ ویکسین اور علاج فراہم کرنے کا پلان کرنا ضروری ہے۔
منجانب: سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ۔ صدر پیپلز ڈاکٹرز فورم پاکستان
ڈاکٹر خیام حفیظ صدر
ڈاکٹر جاوید اقبال قمر جنرل سیکریٹری، پیپلز ڈاکٹرز فورم پنجاب۔

اپنا تبصرہ بھیجیں