پیپلزپارٹی جمہوریت کے حق میں ہے ، نواز حکومت بچانے کی ٹھیکدار نہیں ، منظور وٹو کا نیویارک میں خطاب

10547711_309624855864160_3255971381205105925_n

 

پیپلزپارٹی جمہوریت کے حق میں ہے ، نواز حکومت بچانے کی ٹھیکدار نہیں ، منظور وٹو کا نیویارک میں خطاب

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے حق میں ہے ، نواز حکومت بچانے کی ٹھیکدار نہیں ۔ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر شفقت تنویر کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر دئیے گئے استقبالیہ و میڈیا سے خطاب کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ لاہور پر ڈاکٹر طاہر القادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن ان کی طرز سیاست سے اتفاق نہیں کیونکہ وہ انقلاب کے ذریعے اور ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی کے حق میں ہیں اسی طرح میں ابھی بھی اپنی اس پیش گوئی پر قائم ہوں کہ عمران خان کا آزادی مارچ کا فیصلہ عید سے پہلے یا بعد میں پلٹ جائے گا۔

پیپلز پارٹی امریکہ کی جانب سے دئیے جانے والے استقبالیہ میں شفقت تنویر، شوکت بھٹہ ،اعجاز فرخ، میر عرفان، ظفر چٹھہ، جہانگیر بٹر ، فراست چوہدری ، چوہدری نثار ، فاروق ملک، ملک اقبال اعوان، شہلا زیدی ، فریدہ خانم، نسیم گلگتی سمیت پارٹی کے اہم عہدیداران شریک ہوئے ۔

،میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی ۔شریف برادران کو معلوم ہونا چاہئیے کہ شہباز شریف پانچ سال جس علی بابا کی رٹ لگاتے رہے ، وہ علی بابا (آصف زرداری) بھی سپورٹ نہ کریں تو حکومت ایک ہفتے میں گر جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہے بلکہ ہم قومی مفاد اور تدبر کی سیاست کررہے ہیں ۔ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو وقت اقتدار نہیں بلکہ پارلیمانی نظام کے استحکام سے بحرانوں سے نکالا جا سکے گا۔

قبل ازیں شفقت تنویر نے اپنے اور پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی جانب سے میاں منظور وٹو کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ انہیں مختصرا پارٹی اور پارٹی ساتھیوں کی کارکدگی سے آگاہ کیا ۔ شوکت بھٹہ نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے علاوہ تلاوت قران مجید کی سعادت بھی حاصل کی ۔

Source: The Pakistani Newspaper

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں