پیپلز پارٹی نے مشرف سے کوئی ڈیل نہیں کی، رضا ربانی  

raza-rabbani-new

پیپلز پارٹی کےرہنمارضا ربانی نے یوسف رضا گیلانی کے بیان کی تردید کردی۔ کہتے ہیں پرویزمشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔ تاہم اسٹبلشمنٹ کی مرضی کے بغیرملک میں سوئی بھی نہیں ہلتی۔

ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔ اس موقع پر انہوں نےیوسف رضا گیلانی کے بیان کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرویزمشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔

پرویزمشرف پر مقدمے لے حوالے سے رضاربانی کا کہنا تھا کہ اسے چلتے رہنا چاہیئے، صدر مشرف کی مواخذہ کمیٹی میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی رکن تھے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وہ نجکاری کے خلاف ہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں مزدورنجکاری کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں