پنجاب اسمبلی میں آمریت کی باقیات نے ضیاء، مشرف اور ایوب خان کی آمریت کو زندہ کردیا گیا ہے: سید حسن مرتضیٰ


لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آمریت کی باقیات نے ضیاء، مشرف اور ایوب خان کی آمریت کو زندہ کردیا گیا ہے.

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری زبان بندی نہیں کر سکتی ، اسمبلی میں نئے رولز بنا لیے ہیں کہا گیا کہ میری تقریر کی آڈیو ویڈیو ایوان سے باہر نہ جائےگی، میرے الفاظ کر حذف کیا گیا میں کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کی. بھکاری کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں.

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جب میں ایوان کا حصہ ہوں اپنے اور عوام کے حقوق کی بات کرتا رہوں گا ،ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں .ہم کسی کو جمہوری روایات کو بلڈوز نہیں ہونے دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں