خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی کا دورہ بنوں، آئی ڈی پیز کے مسائل سنے

10552585_751278201600917_4311015318625188768_n

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دیگر پی پی رہنمائوں کے ہمراہ بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے متاثرین کے بنیادی مسائل فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سابق وزیراعظم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی پی کے چیئرمین اور کوچیئرمین نے خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے آئی ڈی پیز کی مشکلات جاننے کیلئے دورہ کیا ہے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کو جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے ان کے بارے میں بطور اپوزیشن لیڈر، وزیراعظم سے آج ہی بات کروں گا اور ہم فوری طورپر کچھ پیسے کمشنر بنوں کو بھیجیں گے تاہم تاکہ کیمپ فوری طورپر ٹھیک ہوں اور متاثرین کو پانی ملے۔ پانی کے نئے پمپوں کی تنصیب کیلئے پی پی رقم فراہم کریگی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں