چودہ اگست سے متعلق عمران خان کا بیان حوصلہ افزا،حکومت ان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے: خورشید شاہ

چودہ اگست سے متعلق عمران خان کا بیان حوصلہ افزا،حکومت ان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے: خورشید شاہ

سکھر(ما نیٹر نگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے متعلق عمران خان کا حوصلہ افزا ہے، حکومت کو چا ہیئے کہ وہ ان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،پیپلز پارٹی پورے ملک میں ووٹوں کی گنتی اور ان کی تصدیق سے متعلق تحریک انصاف کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتی ہے ۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے متعلق عمران خان کا حوصلہ افزا ہے کہ اسلام آباد میں خود دھرنا نہیں دیں گے،حکومت کو ان کے اس بیان کومثبت انداز میں دیکھنا چاہئے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ عمران خان کے خطاب میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرکے ہم نے دنیا کے سامنے اعتراف کرلیا ہے کہ وہاں دہشتگرد موجود ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )سے مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے نہیں کئے جارہے تھے، امریکہ کو ہماری ملکی حدود کا احترام کرنا چاہئے اور پاکستان کواعتماد میں لئے بغیر اس کی حدود میں ڈرون حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ آبادی کے شہر بنوں میں 9 لاکھ سے زائد متاثرین بھی آگئے ، ایسی صورتحال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونا لازمی امر ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں