حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خوف زدہ نہ ہو، گیلانی حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خوف زدہ نہ ہو، گیلانی

حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خوف زدہ نہ ہو، گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو لانگ مارچ سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ خطرے کامطلب ہے جمہوری ادارے مضبوط نہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری سے خوفزدہ ہونا پارلیمنٹ کی کمزوری ہے، پارلیمنٹ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے، اصولوں پرسودے بازی نہیں کرتی۔ وزیراعظم کو لانگ مارچ جمہوری طریقے سے نمٹنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کسی بھی غیرآئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کرتی۔ ایک سوال پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو اغواء کرلیا گیا، کیسے کہہ سکتا ہوں کہ الیکشن شفاف ہوئے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں