پارلیمانی سسٹم مضبوط بناکرتمام مسائل کاحل تلاش کیاجاسکتا ہے:فریال تالپور

پیپلز پارٹی سیاسی اخوت،بھائی چارے اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،جیالے آمرانہ طرز حکومت کو قطعاًپسند نہیں کرتے مسئلہ کشمیر کے جلد حل کیلئے آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا ہوگا ، چو ہدری یا سین سے ملاقات کے دوران گفتگو

10409080_608718609247093_3545958388661592982_n

لندن(ثناء نیوز)پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی اخوت، بھائی چارے اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،پارلیمانی سسٹم کو مضبوط بنا کر تمام مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینئر و ز یر چوہدری یا سین سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر ،سابق وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹو اور سینئر مشیر آزاد کشمیر چودھری ریاض بھی موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی آمرانہ طرز حکومت کی قطعاً روا دارنہیں، ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے جلد حل کیلئے آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا ہوگا ،اس سلسلے میں کشمیری قیادت کو مخلصانہ کردار ادا کرنا چاہئے ،فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی سسٹم پر یقین رکھتی ہے ، اسکے ساتھ سیاسی اخوت ،بھائی چارے اور مفاہمت کی روایت بھی پیپلز پارٹی نے رکھی ،شریک چیئرمین کی مفاہمتی سیاست کی پالیسی کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے کہ آج جمہوریت پنپ رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں