غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پی پی سوشل میڈیا پنجاب کا احتجاج

994111_640666379373520_1010412645717596363_n
10411970_640656212707870_7851562552528826482_n
10561580_640653796041445_1216454670901233330_n
10574751_708855552518071_869464820_n
10537163_640652876041537_3056826033712076016_n

پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب کے زیر اہتمام غزہ کے نہتے اور معصوم عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت جہاں آرا وٹو سربراہ پی پی سوشل میڈیا پنجاب نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی دنیا غزہ میں جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کرے اور پاکستانی حکومت کو فلسطینی عوم کے ساتھ کھڑا ہو کر سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک فلسطینی عوام کی حق خود ارادی کی حمایت کرتی آرہی ہے اس موقع پر پی پی کے رہنماؤں بشریٰ ملک، راجہ عامر خان انفارمیشن سیکریٹری پنجاب، بیرسٹر عامر حسن، سہیل ملک، میاں ایوب اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں پی پی سوشل میڈیا پنجاب کی ٹیم جنید قیصر، احسن عباس رضوی، علی اصغر اعوان، ڈاکٹر علی پرنس، زیشان بیگ کے علاوہ بڑی تعداد میں پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مزید براں مظاہرہ میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

10481858_640652212708270_122788493494281252_n
1654217_640650072708484_7261226702684942646_n
1910640_640648162708675_8101831032624723127_n
1908371_640646992708792_592287866799774656_n
10446304_640659072707584_6093354869804124745_o
10417592_640670142706477_870051688137855046_n
10487237_640664499373708_3036488900439442242_n

اپنا تبصرہ بھیجیں