ممتاز صحافی اورنوائے وقت ودی نیشن کےایڈیٹرانچیف مجید نظامی کی وفات پر فریال تالپورکااظہار تعزیت

53d2da2926ec8-380x210

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے محترمہ فریال تالپور نے ممتاز صحافی اور نوائے وقت و دی نیشن کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے جناب مجید نظامی کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک خاص طبقہ فکر کی نمائندگی کرتے تھے اور اسی میں اٹل تھے ، پاکستان میں صحافت کو فروغ دینے میں ان کا کردار مرکزی رہا۔ جناب مجید نظامی کی وفات سے صحافی برادری ایک اچھے ایڈیٹر ، استاد اپنے ساتھی سے اور ملک ایک کینہ مشق مدبرادردانشور سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پید ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے مجید نظامی کے اہل خانہ ، احباب اور نوائے وقت و دی نیشن کے عملے سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبروجمیل دے۔
Source : PPP Media Cell Sindh

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں