عمران خان کے خلاف کارروائ چیف جسٹس کیلۓ امتحان ہے: راجہ عامرخان

1017245_271371199667309_1521351090_n

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات راجہ عامرخان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس دے کر کل عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس عمران خان کے خلاف ایکشن لیتے ہیں یا پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہی ایکشن لے سکتے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ کی توہین کرنے پر عمران خان کو بھی سزا دی جا سکتی ہے کیونکہ جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی وجہ سے وزیر اعظم کے منصب سے ہٹا دیا تھا۔انھوں نے کہا ہے کہ اس سزا دینے سے بہر حا ل اتنا ضرور لگے گا کہ چیف جسٹس صرف پیپلز پارٹی کے خلاف ہی نہیں بلکہ وہ عمران خان کو بھی سزا دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں