سری نگر میں نماز ادا کرنے کا دعوی کرنے والوں نے کبھی کوہالہ کا پُل بھی پار نہی کیا۔ پیپلز پارٹی کینیڈا

پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس دعوی پر کہ کشمیری اور پاکستانی عوام بُہت جلد سری نگر کی مسجد میں نماز ادا کریں گے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شاہ محمود قُریشی نے کبھی کوہالہ کا پل بھی پار نہی کیا اور چلے سرینگر فتح کرنے۔

پی ٹی آئی گورنمنٹ کی ناکام خارجہ پالیسی تمام قوم اور کشمیریوں پر عیاں ہے اور وزیر خاجہ صاحب اپنی ناکامیوں پر جذباتی بیانات سے پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قُریشی قوم کو پہلے یہ بات بتائیں کہ کلبھوشن یادو کو کیا رعائتیں دیں گیں ہیں اور ہندوستان کیسے سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہو گیا۔

بلاول بُھٹو کے خلاف ان کے بیانات پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شاہ محمود قُریشی نے متعد بار سندھ سے الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور ہر دفعہ شکست سے دو چار ہوے اور آیندہ بھی کوشش کی تو مُنہ کی کھائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے شاہ محمود قُریشی کو مشورہ دیا کہ وہ وزارت خاجہ کو چھوڑ کر پیری مُریدی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں