فریال تالپور کی پاکستان اور جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں آباد مسلمان بھائیوں، بہنوں، بچوں اور بزرگوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اسلام آباد/کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے پاکستان اور جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں آباد مسلمان بھائیوں، بہنوں، بچوں اور بزرگوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے جاری کردہ پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں بھائی چارے، انسانیت اور ایک عظیم کاز کے لئے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ ضرور منائیں مگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں کیوں کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اللہ تعالی سے دعا کیجئے کہ اللہ قادر اور کریم اس وبا سے تمام انسانیت کو محفوظ اور پاکستان کو درپیش تمام مشکلات و مسائل کو دور کرنا فرمائے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے راستے پر گامزن کرے۔ دعا ہے، اللہ پاک آج کے دن ہم سب کی دعائیں، عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔

فریال تالپور نے کہا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے شکار اپنے بھائیوں و بہنوں کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کشمیریوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقیین ہے، کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد بارآور ہوگی اور مقبوضہ کشمیر میں بھی عوام آزادی کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں