حکومت میں کرائے کے گوریلے شامل ہیں لگتا ہے یہ رسوا ہوکر گھر جائیں گے: مولابخش چانڈیو

حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نہ سیاسی ہے نہ جمہوری۔ انہوں نے سیاست کو گالی بنانے کی کوشش کی انہیں محب وطن اپوزیشن ملی ہے ورنہ حکومت روز بےنقاب ہوتی دیکھتےہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے قاسم آباد میں نماز عیدالضحی ادا کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ وفاقی حکومت عوام کو پارلیمنٹ اور جمہوریت سے مایوس کررہی ہے۔ حکومت میں کرائے کے گوریلے شامل ہیں لگتا ہے یہ رسوا ہوکر گھر جائیں گے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سیاستدانوں کے علاوہ کسی اور کا احتساب نہیں کیا ان کا انداز حکمرانی نہ تو جمہوری ہے اور نہ ہی سیاسی ہے جو ایم کیو ایم نے کراچی کے ساتھ کیا وہ اب تحریک انصاف کررہی ہے کبھی کراچی کی تقسیم تو کبھی مرکز میں لینے کی بات کرتے ہیں ملک دشمن قوتوں کو کراچی کھٹکتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نہیں چل سکتی، ایک طرف کورونا ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کا سونامی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے عید الاضحیٰ پر ایک بیان میں کہا کہ کراچی سے متعلق پی ٹی آئی کا رویہ بھی ایم کیو ایم جیسا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ تین چار کرائے کے گوریلے وزیراعظم کو خوش کرنے کے لئے بد زبانی کرتے ہیں۔

مولابخش چانڈیو کا کلبہوشن یادیو کی معاملے پر کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بھارتی جاسوس کو رعاتیں دلوارہے ہیں ہم نہیں کہتے کہ عالمی قوانین کی پاسداری نہ کریں لیکن تاثر کچھ اور مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اگر اپنی تحریک میں دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر چلتے تو نتائج مختلف ہوتے لیکن پیپلزپارٹی غیرجمہوری طریقے سے حکومت گرانے کی ہمیشہ مخالفت کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں