PPP condemns the brutal killings of two young Hindu traders

394122_21021656
KARACHI, August 01: Surendar Valasai, Advisor on Minority Affairs to Bilawal Bhutto Zardari, Patron-In-Chief Pakistan Peoples Party has condemned the brutal killings of two young Hindu traders at the hands of armed dacoits in Umerkot city on Thursday and demanded Umerkot police to ferret out the culprits and prosecute them to logical justice.
In a press statement issued here, Surendar Valasai said PPP Patron-In-Chief Bilawal Bhutto Zardari has expressed concern over the yesterday incident and instructed Sindh government officials to take immediate action and ensure that culprits are brought to book.
According to reports, two brothers Ashok Kumar Malhi and Heeralal Malhi were waylaid by armed motorcyclists and pumped their chests with bullets when they resisted looting attempt. “Such growing incidents in relatively peaceful districts are alarming and Sindh Police needs to be vigilant and improve its investigations into the crimes being committed in Umerkot,” Surendar Valasai added.
He said though the initial reports suggest it was a dacoity bid but the authorities should thoroughly investigate the motive behind the cold-blood murders of minority youths.

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے نواب یوسف تالپور، ایم این اے میر منور علی خان تالپور،سینیٹر ہری رام ،اورایم پی اے ڈاکٹر لعل چند نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز عمر کوٹ میں دو ہندو نوجوان بھائیوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہندو برادری کے لوگوں کو ٹارگٹ بنایا جارہا ہے تا کہ ایسا تاثر دیا جاسکے کہ اقلیتی برادری کے لوگ سندھ میں غیر محفوظ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اقلیتی برادری کے لوگوں سمیت تمام لوگوں کو ایک نگاہ سے دیکھتی ہے اور سندھ میں آباد تمام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے جو وہ احسن طریقے سے کررہی ہے۔ انہوں نے ہندو برادری کے معززین کو یقین دلایا کہ عمر کوٹ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو نوجوان تاجر بھائیوں، اشوک کمار مالہی اور ہیرا لعل مالہی کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ملزموں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچا یا جائے گا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔
Source : PPP Media Cell

اپنا تبصرہ بھیجیں