پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر بیگم اشرف عباسی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بیگم اشرف عباسی پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھیں‘انہوں نے جمہوریت کیلئے بے پناہ جدوجہد کی۔ ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے‘فریال تالپور نے کہا کہ ان کی کاوشوں اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین
Source : Media Cell PPP