پیپلز پارٹی پنجاب کا بیگم اشرف عباسی کے انتقال پراظہار تعزیت

begum-ashraf-300x150

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، جنرل سیکریٹری تنویراشرف کائرہ، سیکریٹری اطلاعات راجہ عامر خان، سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ میاں منظور مانیکا، ہیڈ سوشل میڈیا جہاں آرا وٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بیگم ڈاکٹر اشرف عباسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا. میاں منظور احمد وٹو نے بیگم اشرف عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم اشرف عباسی کی جمہوری جدوجہد اور پیپلزپارٹی کے لئے خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں