Mian Manzoor Wattoo for giving free hand to PTI marchers

218860_l
Mian Manzoor Ahmed Wattoo, President Punjab PPP, has urged the government to give free hand to the Azadi marchers of the PTI on August 14 in Islamabad. This he said in a statement issued from here today.

He further said that it was also the responsibility of the PTI leadership to ensure peaceful Azadi march for the sake of democracy and the country adding show of high handedness on the part of either side would push the country to a deeper crisis.

He observed that Imran Khan was a leader of national stature due to democracy and therefore he should not hesitate to stand up the forces those were lurking in the shadow to harm it. The people of Pakistan had rendered countless sacrifices for the attainment of their democratic rights usurped by their enemies, he pointed out.

While commenting on the Pakistan Awami Tehrik workers who were wearing gas masks and wielding offensive sticks, Mian Manzoor Ahmed Wattoo maintained that it was the reaction of the Punjab police brutalities committed against them outside the residence of Dr. Tahir-ul- Qadari killing more than fourteen people and injuring many.

He said that the whole civil society had rejected the criminal decision of the Punjab Government to use blatant force just to remove the barriers outside PAT Chief’s residene.It speaks volumes of the lack of administrative acumen of the Punjab government’s mandarins who unleashed the reign of terror on the innocent and unarmed workers.

He said that now the localities in the vicinity of Model Town, Lahore, were literary under siege because the government had blocked the roads by putting a large number of containers paralyzing the normal life.

Mian Manzoor Ahmed Wattoo said that the PAT workers wearing gas mask and wielding sticks was regrettable who killed two officials of the law enforcement agencies and injured more than one hundred of them. Their conduct was regrettable adding they should have not taken law into their hands.

Mian Manzoor Ahmed Wattoo expressed his deep condolences to the families of the police officials who were their bread earners and expressed sympathies to the injured police officials.

Mian Manzoor Ahmed Wattoo reiterated that the PPP and its leadership was totally committed to the continuity of democracy and would not let its derailment come what may.

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آزادی مارچ کے لیے پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادی مارچ کو پرامن طریقے سے منائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی ایک فریق کی طرف سے بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا تو ملک کا سیاسی بحران مزید سنگین شکل اختیار کر لے گا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ایک قومی لیڈر کی حیثیت سے جو ابھرے ہیں وہ جمہوریت کی ہی مرہونِ منت ہے اس لیے ان کا فرض ہے کہ وہ غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں جو کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد جمہوریت حاصل کی ہے جو کہ طالع آزماؤں نے ان سے چھین رکھی تھی۔ میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان عوامی تحریک کے اُن کارکنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جنہوں نے گیس ماسک اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے کہ یہ سب پنجاب حکومت کے بے جا طاقت کے استعمال کا رد عمل ہے جو اُس نے طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر تجاوزات ہٹانے کے موقع پر استعمال کی تھی اور جس میں 14قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقہ نے حکومت پنجاب کی اس بربریت کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا افسوس ناک واقعہ پنجاب حکومت کی غیر دانشمندانہ انتظامی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس نے طاقت کے بل بوتے پر مسلح اور نہتے کارکنوں پر تشدد کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس واقعہ سے سبق سیکھنے کی بجائے پھر وہی غلطی دہرا رہی ہے۔ اس وقت ماڈل ٹاؤن اور اسکے مضافات کو بے شمار کنٹینرز لگا کر مکینوں کو بند کر دیا ہے اور شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گیس ماسک پہننے کو اور ڈنڈے لے کر احتجاج کرنے کو قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے پی ٹی اے کے کارکنوں کے ہاتھوں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر انکے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کی اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے اور اسکے دوام اور حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں