Prime Minister’s message on independence day


ISLAMABAD, Aug 14 (APP): Prime Minister Raja Pervez Ashraf has urged the people to renew their pledge on this independence day to work together and commit themselves to the progress and prosperity of the country setting aside petty differences to get a rightful place for the country in the comity of the nations.
The Prime Minister in his message on the occasion of 66th independence day being celebrated on August 14, said, “ We are a resolute and determined nation and can overcome the daunting challenges if we demonstrate tolerance, unity, solidarity and understanding.”
Addressing the flag hoisting ceremony at Convention Centre in Islamabad on the independence day‚ he said the survival and resolution of the country s problems lie in continuation of the democratic setup.
He said creation of Pakistan is the great example of the success of democratic movement which proved to the entire world that democracy is the system reflecting aspirations of the people.
The Prime Minister resolved to transform the country into a truly welfare state as envisioned by the Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.
Prime Minister Ashraf said democracy has been strengthened in the last four years. He said the Baloch people are patriot and assured that their sense of deprivation will be ended.
Prime Minister Pervez Ashraf said due to the mistakes of previous government, problems took place in Balochistan.
He said the democratic government has announced Aghaz-e-Haqooq-e-Balochistan and provided jobs to the youth of the province.
Prime Minister said government is fully aware about the situation in Karachi and is taking every step to address it.

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عدلیہ سمیت تمام قومی اداروں کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتی ہے مگر تنبیہ کرتے ہوئے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی محاذ آرائی کی پر یقین نہیں رکھتی۔ نگران حکومت کے قیام کیلئے مزید اور مفید مذاکرات کی قائل ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات غیر جانبدار بنانے کیلئے اپوزیشن کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے آئندہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیئے جانے سے وہاں کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھا۔ سرائیکی صوبے کے قیام کا مطالبہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ چند مٹھی بھر لوگوں اور غیر ملکی عناصر کی ریشہ دوانیاں بلوچستان کے حالات کی وجہ ہیں۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں تمام بلوچ سیاسی جماعتیں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات سے حکومت مکمل آگاہ ہے ۔ محب وطن قوتیں کراچی کے حالات کی بہتری کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ خوشگوار تعلقات اور مسئلہ کشمیر کا حل افہام و تفہیم کے ساتھ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تاخیری حربوں سے گریز کرے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ داخلی خود مختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔پاکستان ڈرون حملوں کو داخلی خود مختاری کے خلاف سمجھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں