Constitution and democracy will be protected at all costs: Chaudhry Imtiaz Safdar Warraich


PPP Central Punjab and Minister of State‚ Chaudhry Imtiaz Safdar Warraich has said Constitution and democracy will be protected at all costs.
He said this while addressing the national flag-hoisting ceremony at the PPP Punjab Office in Lahore on Tuesday.
He said the workers of Pakistan Peoples Party under the leadership of Party’s Co-Chairman‚ President Asif Ali Zardari are struggling to foil conspiracies against democratic system.
On the independence day Punjab Governor Latif Khosa visited the mausoleum of Allama Iqbal and prayed for the country’s prosperity and progress. PPP leaders Imtiaz Safdar Warraich and Azizur Rehman Chan were also present there.
A ceremony for special children was also held at the Governor’s House and Governor Khosa attended it.

دوسرے وزیراعظم کو بھی نااہل قرار دیا گیا تو عوامی رد عمل سخت ہو گا، امتیاز صفدر وڑائچ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و وزیر مملکت برائے داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہم سب کو عہد کرنا چاہئے کہ اللہ کے دیئے تحفے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہو گا۔

وہ منگل کے روز پی پی پی کے صوبائی سیکرٹریٹ فیصل ٹاﺅن میں پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی پی پی کے دیگر رہنماءبھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیرمملکت چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے کہاہے کہ آئین اور جمہوریت کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی طور پر عہدے سے ہٹایا، اب اگر دوسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا گیا تو عوامی رد عمل سخت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں۔ جمہوریت کو تناور درخت بنانے میں عدلیہ اور میڈیا اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ بھی آئین اور قانون کی پاسداری کرے۔ پارلیمنٹ کوئی غیر آئین اقدام نہیں کرے گی۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جبکہ 1998 میں نواز شریف نے صرف ایٹمی دھماکے کئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں جمہوری نظام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں