جمہوریت کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

images

لاہور(دنیا نیوز)جمہوریت کے تحفظ کے لئے پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ، غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک اور دیگر ارکان کی طرف سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ملک میں پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی کو غیر آئینی قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Source: Dunya

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں