جناب آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کو سلام: ملک محمد عامر ڈوگر

10629750_10154585054130201_7136602869386243008_n

ملک محمد عامر ڈوگر جنرل سیکریٹری PPPجنوبی پنجاب ، خواجہ رضوان عالم ایڈیشنل سیکریٹری جنرل PPPجنوبی پنجاب ، خورشید احمد خان صدر PPPملتان شہر ، احسان الحق نولاٹیہ اور ریاض حسین بخاری ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ملتان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں محترم آصف علی زرداری صاحب کا جو مثالی کردار سامنے آیا ہے اس کا اطراف پاکستان کا ہر محب وطن شہری اور ہر سیاسی جماعت کر رہی ہے زرداری صاحب نے بی بی شہید کے فلسفے ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ پر بھرپور طریقے سے عمل کرتے ہوئے جس طرح ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو نارمل کرنے کی کوششوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس وقت بھی جناب آصف علی زرداری کی ذات بلاشک و شبہ غیر متنازعہ ہے انہوں نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی جمہوریت کی حفاظت کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔پیپلز پارٹی کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو 73کا متفقہ آئین دیا اور پھر مناسب اکثریت نہ ہونے کے باوجود آٹھارویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی اور دستور پاکستان کو اُس کی اصل شکل میں بحال کیااس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باوجود جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جناب ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ میں ہر قیمت پر جمہوریت کی حفاظت کروں گا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ وہ خود مقتل پر خوشی سے چڑھ گئے لیکن جمہوریت کی قربانی پر سمجھوتہ نہ کیا بعد میں انہیں کے راستے پر چلتے ہوئے محترمہ شہید رانی نے بھی اپنی جان کی قربانی دے دی لیکن انہوں نے بھی جمہوریت دشمنوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ پاکستان کی بقاء جمہوریت میں ہے اور اسی فلسفے کو جناب آصف علی زرداری آگے لے کر چل رہے ہیں اور پورے پاکستان کو قوّی امید ہے کہ جناب آصف علی زرداری اپنی سیاسی بصیرت کو بروئے کار لا کر پاکستان کو موجودہ صورت حال سے نکال لیں گے اور انشاء اللہ جمہوریت کا پہیہ رواں دواں رہے گا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں