PPP Punjab expresses full confidence in the leadership of Asif Ali Zardari and Bilawal Bhutto Zardari

10574416_659576097482548_2613511433996118631_n
10641260_659577620815729_5701756531774147462_n
10592809_659576964149128_888780796374046876_n

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے مجلس عاملہ اور پارٹی کی پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی جماعت کا اجلاس یہاں میاں منظور احمد وٹو صدر پاکستان پیپلز پارٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں متفقہ طورپر تین قراردادیں پاس کی گئیں۔ ان قراردادوں میں پیپلز پارٹی پنجاب نے چےئرمین بلاول بھٹو اور کوچےئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ دوسری قرارداد میں پنجاب پیپلز پارٹی نے مرکزی قیادت کو جلد از جلد صوبہ پنجاب کے دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں۔تیسری قرارداد میں پیپلز پارٹی پنجاب نے پنجاب کسان اتحاد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُنکے مطالبات کو فی الفور تسلیم کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ وہ ملک میں مڈٹرم انتخابات دیکھ رہے ہیں جسکے لیے پیپلز پارٹی پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک کی بہت بڑی سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کی بالادستی، جمہوریت اور قانون کی عملداری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قومی اسمبلی میں تقریر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اُنکے موقف کی بھر پور تائید کی ۔ میاں منظور احمد وٹو نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد کی اور کہا کہ اگر وہ اس واقعہ کو مس ہینڈل نہ کرتی تو ملک سنگین مشکلات سے دوچار نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کو اس واقعہ کی وجہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے جسکا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے تنظیمی امور ضلعی سطح پر مکمل ہیں اور ستمبر کے مہینے میں وارڈ اور یونین کونسل کے لیول پر مکمل کر لئے جائیں گے۔
اس سے قبل سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف جا رہے ہیں جسکے لیے پیپلز پارٹی پنجاب کو پوری تیاری کرنی چاہیے۔جن لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی اُن میں امتیاز صفدر وڑائچ، چوہدری منظور، ملک مشتاق اعوان، تسنیم قریشی، صمصام بخاری، سہیل ملک، میاں خرم وٹو، منظور مانیکا، حاجی عزیزالرحمن چن، چوہدری اسلم گل، افنان بٹ، میاں ایوب، جہاں آراء وٹو، فائزہ ملک ایم پی اے، لبنیٰ ایڈووکیٹ، علامہ محمد یوسف اعوان، راجہ عامر، طارق گجر، راجہ ریاض، دیوان محی الدین، دیوان شمیم، ڈاکٹر خیام، آصف خان، عنصر بٹ، جمیل احمد، حاجی اسحاق، شجاء وٹو، عبدالقادر شاہین، رانا مشتاق، لیبر ونگ کے احشتام شامل تھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں