پیپلز پارٹی پنجاب کا بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

10574416_659576097482548_2613511433996118631_n

پیپلز پارٹی پنجاب کی مجلس عاملہ اورپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس کے بعد منظور احمد وٹو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ ملک میں مڈٹرم انتخابات دیکھ رہے ہیں جسکے لیے پیپلز پارٹی پوری طرح تیار ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے تنظیمی امور ضلعی سطح پر مکمل ہیں اور ستمبر کے مہینے میں وارڈ اور یونین کونسل کے لیول پر مکمل کر لئے جائیں گے ۔تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مڈٹرم انتخابات کی پوری تیاری کرنی چاہیے ۔اجلاس میں تین قراردادیں پاس کی گئیں۔پیپلز پارٹی پنجاب نے چیئرمین بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ دوسری قرارداد میں مرکزی قیادت کو جلد از جلد پنجاب کے دورے کرنے کی دعوت دی گئی۔تیسری قرارداد میں پیپلز پارٹی پنجاب نے کسان اتحاد کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کرنے پر زور دیا۔
یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک کی بہت بڑی سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کی بالادستی، جمہوریت اور قانون کی عملداری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قومی اسمبلی میں تقریر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اُنکے موقف کی بھر پور تائید کی۔ ماڈل ٹائون سانحہ کی ذمہ دار پنجاب حکومت اگر وہ اس واقعہ کو مس ہینڈل نہ کرتی تو ملک سنگین مشکلات سے دوچار نہ ہوتا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں