Mian Manzoor Ahmed Wattoo condemns ransacking of PTV building

218860_l
Mian Manzoor Ahmed Wattoo, President Punjab PPP, has condemned the ransacking of the transmission offices of the state television PTV, Islamabad by protestors as both condemnable and contemptible and therefore unpardonable.
He said that the workers of the PTI and PAT had damaged the cause of their parties grievously who had been projecting as the victim of the state violence.
He observed that it was not difficult to identify the culprits because the footage of the miscreants was available and these elements should be given exemplary punishment and the parties should expel them form their fold as a damage control measure.
Mian Manzoor Ahmed Wattoo recalled that the PML(N) attack on the Supreme Court was still afresh in the minds of the people as a black and blemished spot on the political career of the party and would remain so for all times to come. The blunder is indefensible and they deeply repent it but the festering wound would never heel, he pointed out.
Drawing an analogy, Mr. Wattoo said that the attack on PTV building , Islamabad, will continue to haunt heavily politically to the parties of the culprits for the unforeseeable future to the parties whose workers attacked the state television building .
Mr. Wattoo said that the state buildings like the Parliament, President House, Prime Minister House, and Supreme Court were the symbol of country’s prestige and dignity and it was imperative upon all indiscriminately to uphold their sanctity. Belittling the sanctity of these national buildings tantamount to anti-state, anti-constitution and anti-democracy activity, he observed.

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے آج یہاں سے جاری ایک بیان میں اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویثرن کی عمارت پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکی اس حرکت کو قابل مذمت اور قابل نفرت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے جنونی کارکنوں نے متعلقہ پارٹیوں کو ناقابل تلافی سیاسی نقصان پہنچایا ہے جو خود کو ریاستی دہشتگردی کے مظلوم پیش کر رہے تھے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مجرموں کی تشخیص کوئی مشکل کام نہیں ہے کیونکہ انکی فوٹیج موجود ہے جس سے انکی اور انکی پارٹیوں کی نشاندہی با آسانی ہو سکتی ہے ان مجرموں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا ملنی چاہیے اور سیاسی جماعتوں کو اپنی ساکھ کم کرنے کے لیے انکو اپنی پارٹیوں سے نکال دینا چاہیے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ابھی تک سپریم کورٹ پر حملے کے زخم کو چاٹ رہی ہے اور یہ ایسا زخم ہے جو انکے سیاسی کیرئیر پر ہمیشہ ایک سیاہ دھبے کے طور پر نظر آتا رہے گا۔اسی طرح پاکستان ٹیلی ویثرن پر حملہ کرنیوالی پارٹیوں کو بھی اتنی ہی بھاری سیاسی قیمت ہمیشہ کے لیے ادا کرنا پڑے گی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ قومی عمارتیں قوم اور پاکستان کی عظمت کا نشان ہوتی ہیں اور انکا احترام کرنا تمام شہریوں پر لازم ہوتا ہے اگر کوئی انکی بے حرمتی کرتا ہے تو وہ ملک دشمنی، آئین دشمنی اور جمہوریت دشمنی کا مرتکب ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں