تنویر اشرف کائرہ کی پاکستان ٹیلی ویثرن اسلام آباد کی عمارت پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

12-22-2010_7515_l_u

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے پاکستان ٹیلی ویثرن اسلام آباد کی عمارت پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا کیا پیغام گیا ہو گا۔ احتجاج کرنیوالی پارٹیاں ایک ایسے لوگوں کا ہجوم ہے جو کہ جنگل کے قانون کی داعی ہیں۔تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویثرن کی عمارت پر حملہ احتجاج کرنیوالی پارٹیوں کے پر امن ہونے کے دعوی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے پیشینگوئی کی کہ اس واقعہ سے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو ناقابل تلافی سیاسی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا جسکی بھاری سیاسی قیمت وہ ابھی تک ادا کررہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ اسی طرح جن سیاسی کارکنوں نے پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا ہے وہ بھی ہمیشہ کے لیے بھاری سیاسی قیمت ادا کرتی رہیں گی۔ تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پی ٹی وی کی بلڈنگ پر حملے سے ان سازشوں کو تقویت ملتی ہے جو کہ خاص طور پر اس وقت اسلام آباد میں خوب گردش کر رہی ہیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں