پی پی پی جنوبی پنجاب کا حالیہ ملکی حالات پر شدید پریشانی اور دکھ کا اظہار

10489656_526538397449524_7070184870735977183_n

جناب ملک محمد عامر ڈوگر جنرل سیکریٹری پی پی پی جنوبی پنجاب، خواجہ رضوان عالم صاحب ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، خورشید احمد خان صدر پی پی پی ملتان شہر، ریاض حسین بخاری ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ملتان شہر، نے مشترکہ بیان میں ملک کے حالیہ حالات پر شدید پریشانی اور دکھ کا اظہار کیا ہے خصوصاً اسلام آباد میں نہتے عوام پر بدترین تشدد جو کہ ایک کھلی ریاستی دہشت گردی ہے(اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تسلسل ہے) کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ کچھ بھی حالات ہوں کوئی حکومت ایسے اقدام اور بہیمانہ بربریت کا مظاہرہ اور وہ بھی اپنے معصوم شہریوں پر کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کا فواً نوٹس لے کر اس کی تحقیقات کروائی جائیں اور مجرموں کو قرار واقع سزادی جائے ۔
اس کے علاوہ بجلی کے بلوں میں جو ہوشربا اور ناجائز اضافہ کیا گیا ہے اس نے پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے غریب عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں اور عوام کا سانس لینا ددوبھرہوگیا ہے۔ عوام خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ بجلی کی بلوں میں بے تحاشا اور ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور واپڈا کے بل بھرنے سے انکلار کردیں گے پھر عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ جو کہ اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ میڈیا پر بھی وحشیانہ تشدد کرکے حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ حق اور سچ کی آواز کو بھی طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہے اور حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی قائل ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی۔ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کی جائیں اورجو بھی ملوث پائے جائیں ان کو قرار واقع سزا دی جائے۔
اور اگر حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن نہ ہونے دیتی اور اگر ہوگیا تھا تو اس کے مجرموں کو جس سزا کے حقدار تھے دے دیتی تو شاید ان حالات سے بچا جاسکتا تھا اس واقعہ میں جو جو شامل ہیں انہیں قرار واقعہ سزا دی جائے اور خصوصاً میاں شہباز شریف سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاکہ اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی جاسکیں۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں