پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ ’70 فیصد’ کام ہوچکا ہے، باقی معاملات آگے لیکر چل رہے ہیں۔
مذاکرات کے دوران قرار پایا کہ رات 8 بجے حکومتی ٹیم اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
رحمان ملک نے حکومتی ٹیم سے درخواست کی کہ وہ اپنے رویے میں لچک کا مظاہرہ کریں جبکہ انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے کہوں گا اپنا رویہ مثبت کرے اورسخت الفاظ استعمال نہ کرے جبکہ مکمل بحران سے نکلنے کے لیے کچھ وقت اور لگے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی یقینی ہے، مایوسی کا اندھیرا نہیں امید کی شمع روشن ہے تاہم وزراء کے تلخ بیانات سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔