Tanvir Ashraf Kaira condemns PTI Chief for use of unparliamentary language

tanveer_ashraf_kaira_lalamusa
Tanvir Ashraf Kaira, Secretary General PPP, has taken strong exception to the use of unparliamentarily language against the Party Leaders and the Co-Chairman Asef Ali Zardari by Chairman Pakistan Tehrik-i- Insaf the other day and sought his apology for his unbecoming behaviour.
He said that the PPP was committed to the cause of democracy, constitution and rule of law as its commitment was rooted in its history of struggle for the democracy and the empowerment of the people as the final arbiter.
He pointed out that the PPP unequivocal commitment for democracy did not mean that the Party supported the wrong policies of the incumbent government.
He recalled that the PPP accepted the results of the May 2013 elections only for the sake of the continuity of democracy despite its serious reservations on the electoral process.
He maintained that the Party condemned the used of brute police force by the Punjab government in the Lahore Model Town tragedy and demanded that the culprits should be brought to justice sooner than later.
Tanvir Ashraf Kaira made it clear that constitution, democracy and the rule of law were non- negotiable for the Party and its leadership.

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا پیپلز پارٹی کی قیادت اور کوچےئرمین آصف علی زرداری کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر وہ معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی میں ایمان کی حد تک یقین رکھتی ہے کیونکہ اسکی ساری سیاسی جدوجہد انہی کے گرد گھومتی ہے۔ تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت پسندی کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بھی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھی مئی 2013 ؁ء کے انتخابات پر شدید تحفظات تھے لیکن جمہوریت اور سیاسی نظام کی تسلسل کی خاطر پارٹی قیادت نے انکو تسلیم کیا ہے۔ تنویر اشرف کائرہ نے یاددلایا کہ پیپلز پارٹی نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کی شدید مذمت کی تھی جسمیں پنجاب حکومت نے پولیس طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے 14نہتے کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ملزموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ تنویر اشرف کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل پر کسی سودے بازی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں