پنجاب میں سب سے زیادہ ریکارڈ کرپشن ہے، آج سب سے بڑا صوبہ بد انتظامی کی مثال بن چکا ہے:قمر زمان کائرہ


لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ شرمناک ہے اور قصور میں ہونے والے واقعات بھی باعث شرمندہ تھے۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو نعرے لگائے تھے اور 100 دن کا پلان فیل ہو چکا جبکہ آج سب سے بڑا صوبہ بد انتظامی کی مثال بن چکا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جس ملک میں آئین کا احترام نہ ہو وہاں قانون کا کیا احترام ہو گا ؟ پوری حکومت سی سی پی او کے بیان کی وضاحت دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں جبکہ حکومت کو اس افسر کو فوری طور پر ہٹانا چاہیے تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال پوچھے جا رہے ہیں اور وہ ہنس کر کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی بنا دی۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرکے ملزمان کو الرٹ کردیا گیا کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ افسوس اورشرمندگی کا اظہار کرے،آج پنجاب میں سب سے زیادہ ریکارڈ کرپشن ہے،قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں آئین کا احترام نہ ہو وہاں قانون کا کیا احترام ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں