قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پی ایس ایف کی صوبائی ایگزیکٹو کا اجلاس

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کی صوبائی ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چودھری منظور احمد،چودھری اسلم گل،ملک عثمان، موسیٰ کھوکھر،کامران وڑائچ،عامر شہزاد سبط حسن،سجاد زیشان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ایس ایف پنجاب کی تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔صدر پی ایس ایف پنجاب موسیٰ کھوکر نے اپنی تنظیم کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد نے پی ایس ایف کی تنظیم کو خالی عہدے پر کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں