پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کی پاکستان بار کونسل کو کامیاب اے پی سی کی مبارکباد

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب کی پاکستان بار کونسل کو کامیاب اے پی سی کی مبارکباد ، آج تمام سیاسی قوتوں نے تسلیم کر لیا کہ پی پی پی ہمیشہ حق پر رہی .

پیپلز پارٹی رہنما سید حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججز کی تقرری پارلیمنٹ کے ذریعے کرنے کی مخالف بھی آج ہمارے موقف پر آ گئے ، پاکستان میں بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی ضمانت صرف پارلیمنٹ کی بالادستی سے مل سکتی ہے ، جب تمام ادارے پارلیمان کے سامنے جوابدہ ہوں گے تب ہی حقیقی جمہوریت قائم ہوگی .

انہوں نے کہا کہ آج ہر جیالہ سرخرو ہے کہ ہم ایسی قیادت کے پیروکار ہیں جس نے کبھی پارلیمنٹ کی بالادستی سے سمجھوتا نہیں گیا ،
جو کل ہمیں غداری کے فتوے دیتے ہیں آج وہ ہماری قربانیوں کے معترف ہیں ، ہر دور میں سلیکٹڈ لاکر پی پی پی کی مقبولیت کم کرنے کی کوشش کی گئی ، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے ، سلیکٹڈ آتے جاتے رہیں گے .

اپنا تبصرہ بھیجیں