بنی گالہ سے آزاد کرائے بنا پنجاب میں حالات بہتر نہیں ہو سکتے:سید حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نااہل نیازی نے پنجاب کو خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کیلئے جہنم بنا دیا ہے، ہر روز صوبے میں جنسی زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا ہے کہ پولیس زیادتی کا شکار خواتین یا لڑکیوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی،بہاولپور میں ایک لڑکی نے زیادتی کے بعد پولیس کے عدم تعاون پر خودکشی کر لی، چونیاں سے شیرخوار بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، نیازی نے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کو سیاسی مداخلت سے ناکارہ بنا دیا ہے، پنجاب آج تاریخ کے بدترین انتظامی بحران اور دیوالیہ پن کا شکار ہو چکا ہے، بحران کا ذمہ دار عمران نیازی ہے جو صوبے کو بنی گالہ کی کالونی بنائے بیٹھا ہے، بنی گالہ سے آزاد کرائے بنا پنجاب میں حالات بہتر نہیں ہو سکتے، اب سلیکٹڈ کو بھی جانا ہوگا اور اس کے کٹھ پتلی بزدار ٹولے کی بھی چھٹی ہوگی، بنی گالہ کے چالیس چوروں کو قوم کے لوٹی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، نالائق ، ناہل نیازی نے ملک میں جو معاشی اور انتظامی بدحالی پھیلائی اس کا بھی احتساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں