چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونے کو سب سے بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا ملک کے لئے ایک بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے گلگت بلتستان میں اپنی پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر آپ نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے جیالے گھر گھر جائیں اور بھٹو شہید کے پیغام کو عوام میں پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں