بلاول بھٹو زرداری کا چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Picture4
13979_852562644774007_1006783572919794197_n
10350552_694007927344415_7893711809940403897_n

بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے کو دیکھ کر متاثرین سیلاب نے اپنے دکھ درد بھول کر بلاول پر ڈھیروں محبتیں لٹائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے سکھربیراج کا دورہ کیا اور ٹرالی پر سفر کرکے بیراج کا معائنہ کرنے کے بعد وہ پنجاب کے سیلاب زدہ ضلع چنیوٹ روانہ ہوئے۔ بلاول کو ہیلی پیڈ پر اُتر کر براستہ گاڑی سیلاب سےتباہ حال علاقے سعی حسین روانہ ہونا تھا تاہم ان کو سعی حسین کے علاقے میں لانے کیلئے جانے والی بلٹ پروف گاڑی دلدل میں پھنس گئی۔ بلاول بھٹو زرادری کے ہیلی کاپٹر کو گاؤں سعی حسین میں ہی لینڈ کرایا گیا جہاں وہ گھٹنوں گھٹنوں تک سیلابی پانی میں سفر کرکے متاثرین سیلاب تک پہنچے۔ محترمہ شہیدبینظیربھٹو کے بیٹے کو دیکھ کر متاثرین سیلاب نے اپنے سارے غم بھلا دیے۔ ساری محبتیں بلاول کے نام کردیں۔ بلاول نے متاثرین کے دکھ بانٹے، ان کیساتھ وقت بتایا اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج سکھر سے جب لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے تو انکا استقبال پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کیا۔ اس موقع پر ہوائی اڈے پر سابق وزیراعظم، راجہ پرویز اشرف، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ، سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی بھی موجود تھے۔ چےئرمین کی آمد کے فورًا بعد ہی تمام قائدین ہیلی کاپٹر میں سیلاب زدہ علاقوں ’’چنیوٹ کے نزدیک دریائے چناب‘‘کے لیے روانہ ہو گئے۔چیئرمین بلاول بھٹو تمام پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیلاب کے متاثرین کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور انکو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی انکو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی مکمل عزت کے ساتھ بحالی کو یقینی بنائے گی۔متاثرین نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا جو اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس آئے ہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلاب کے متاثرین کے لیے تھوڑے ہی دن پہلے 50 امدادی سامان کے ٹرک پنجاب کو دےئے تھے جن میں 30 ٹرک لاہور پہنچ گئے ہیں اور امدادی سامان کی تقسیم جلد شروع ہو جائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور کوچیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو کو بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیلاب کے متاثرین کے لیے 500 ٹرک امدادی سامان کے مزید بھیجے گی۔ اسی ملاقات کے دوران میاں منظور احمد وٹو کے کہنے پر کوچیئرمین آصف علی زرداری نے 5 کروڑ روپے کے خیمے خریدنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاکہ سیلاب سے متاثرین کی عارضی رہائشی ضروریات کو فورًا پورا کیا جا سکے۔سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو واپس لاہور پہنچ گئے۔ چےئرمین کے ہمراہ سابق وزیراعظم، راجہ پرویز اشرف، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور میاں منظور احمد وٹو تھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں