بلاول بُھٹو زرداری جمہوری پاکستان کی آخری اُمید ہیں- پی پی پی کینیڈا-

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بُھٹو رزداری کی سال گرہ کینیڈا کے شہر مسسی ساگا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں جوش و خروش سے منائی گئی

سال گرہ کا اہتمام پی پی پی کینیڈا کے نائب صدر انجم خواجہ کی طرف سے کیا گیا.

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری جاوید گُجر تھے اور نظامت کے فرائض راؤ محمد طاہر جنرل سیکرٹری کینیڈا نے انجام دئیے۔

تقریب میں سال گرہ کا کیک کاٹا گیا اور بلاول بُھٹو کی درازی عمر اور صحت کی دُعا کی گئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ جاوید گُجر اور دوسرے مقررین اس بات کا اظہار کیا کہ اس وقت پی پی پی ہی بلاول بُھٹو کی قیادت میں ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے جو جمہوری اور عوامی پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور پاکستان کا روشن مُستقبل بلاول بُھٹو کے ہاتھ میں ہے۔

پورے پاکستان اور بیرون ملک پی پی پی کے کارکن بلاول بُھٹو کے ساتھ اس جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔

تقریب میں نائب صدر پی پی پی کینیڈا پرویز سُلطان، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک بابا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی صفدر وڑائچ، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسان کُھوکھر، نائب صدر سجاد چوہدری، سابق صدر پی پی پی کینیڈا حاجی جمیل، ٹورنٹو ۳۶۰ ٹی وی کے میزبان بلال چیمہ، ذی ۹ ٹی وی کے علی شاہ، لبرل پارٹی اونٹاریو کے نائب صدر ابراہیم دانیال، کنزرویٹو پارٹی کے محمد اسحاق ،کمیونٹی ممبران حبیب رمضان ، اشرف ورک، جاوید ورک، کیانی صاحب ظفر چوہدری اور دوسرے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان کے مشہور فوک گلوکار شوکت علی کے صاحب زادے محسن شوکت علی کے اپنے عارفانہ کلام سے شُرکہ کو محظوظ کیا۔

انجم خواجہ صاحب کے صاحب زادے کی حال ہی میں شادی انجام پائی ہے۔ تمام دوستوں نے خواجہ صاحب کو ان کے بیٹے کی شادی پر مُبارک باد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر انجم خواجہ نے تمام دوستوں کا شُکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں