پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو نے پا کستان میں جمہوریت کے لیے لازوال جدوجہد کی۔ انکا کہنا تھا کہ میرمر تضی بھٹو نے جلا و طنی کے دوران نہ صرف کارکنان سے اپنے روابط قائم ر کھے بلکہ دنیا بھر کے مسلما نو ں کو ایک پلیٹ فار م پر جمع کر نے کے لیے بھی بھر پور جد و جہد جا ری رکھے گی۔ میر مرتضی بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو کی طرح عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا کہ میرمرتضیٰ بھٹو کو نہایت پر اسرار انداز میں ان کے اپنے گھر کے نزدیک 20ستمبر 1996 کو شہید کر دیا گیا۔ جو پولیس افسر اس قتل کے مقدمہ کی تحقیقات کر رہا تھا اسے بھی پراسرار حالات میں قتل کر دیا گیا۔ میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل ایک ایسا مذموم منصوبہ تھا جس کا مقصد ایک بھٹو کو قتل کرنا اور اس کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا تھا