Mian Manzoor Ahmed Wattoo urges conflict resolution on the International Peace Day‏

201210182548_samaa_tv
The international community should focus on the conflict resolution rather their management for the sake of world peace as progress, prosperity and development of human civilization hinges on in an atmosphere of peaceful co-existence. This was stated by Mian Manzoor Ahmed Wattoo, President Punjab PPP in his message on the Internatioan Peace Day which is observed on September 21 each year.
He said that it was well known that the peace and stability in the Middle East and in South Asia had been hostage to Israel and India’s reluctance to honour their international obligations to provide the opportunity to Palestinian and the Kashmiri people to decide their future. Peace will remain chimera in these two regions so long as the intransigence of the occupied states does not submit to the will of the people, he argued.
He urged both the countries to take a leaf from the recent Scottish referendum and must provide the opportunity to the Palestinian and Kashmiri people to decide their political future which was their inalienable rights
He observed that both the regions would emerge as citadel of peace and stability once these issues were resolved according to the aspirations of the people. Israel and India have failed to extinguish the fire of freedom from the hearts of the both people during the more than half century but peace remained a forlorn hope in both the regions.
He also called upon the extremists and terrorists that they should renounce violence on this Day as their narrative was self-defeating and had no role in the development of human civilization because it was based on the narrow-mindedness and defies tolerance, pluralism and co-existence.
Mian Manzoor Ahme Wattoo referred to the UN Secretary General Ban Ki Moon’s message in which he urged the combatants to lay down their arms “so that people could breathe the air of peace”.
He said that political philosophy of the People’s Party totally harmonizes with the imperatives of the International Peace Day because it was the Party that had been struggling without rest for the empowerment of the people and their rights.

بین الاقوامی برادری کو مسائل کو التواء میں ڈالنے کی بجائے انکو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی طرف بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ’’بین الاقوامی امن دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی امن دن ہر سال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن ہی دنیا میں سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام اسرائیل اور ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یرغمال بنا ہوا ہے کیونکہ دونوں ممالک نے فلسطین اور کشمیریوں کو اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرنے کے حق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام ان دونوں علاقوں میں خواب ہی رہے گا جب تک ہندوستان اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کو انکے حق خود ارادیت استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ممالک کو حال ہی میں سکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم سے سبق سیکھتے ہوئے آج کے دن عہد کرنا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایسا نہ کیا تو قتل و غارت اور جبر و استبداد کا بازار گرم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مسئلے حل ہو جاتے ہیں تو مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء دنیا میں امن و استحکام کا گہوارہ بن جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان میں پچھلی آدھی صدی سے زائد سالوں میں جبرو استبداد کر کے دیکھ لیا لیکن وہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکے۔میاں منظور احمد وٹو نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آج کے دن ہتھیارپھینک کر ملکی سیاست کے دھارے میں شامل ہو جائیں کیونکہ تشدد اور انتہاء پسندی کو ہمیشہ انسانی تہذیب نے مسترد کیا ہے کیونکہ انکی بنیاد تنگ نظری پر ہے جبکہ دنیا کی تہذیب پرامن بقائے باہمی کے مسلمہ اصول کوتسلیم کرتی ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اساس بین الاقوامی امن دن کے ساتھ مکمل مطابقت اس لیے رکھتی ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ مظلوم لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں