مرتضی کا قتل پیپلز پارٹی کیخلاف سازش تھی,قاتل انجام کو پہنچیں گے صدر

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو نے جلاوطنی کی سختیاں برداشت کیں، والد کے قتل اور اپنی زندگی میں پیش آنیوالے مصائب کے باوجود آمریت کی مخالفت ترک نہیں کی۔

صدر زرداری نے یہ بات مرتضیٰ بھٹو کی آج منائی جانیوالی 16 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کا قتل پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کا حصہ تھا ‘ قاتل انجام تک پہنچائے جائیں گے‘ مرتضیٰ بھٹو باہمت اور حوصلہ مند شخص تھے جنہوں نے مشکلات سے بھر پور زندگی گزاری اور انہیں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے حوالہ سے یاد رکھا جائیگا۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں میر مرتضیٰ بھٹو کیلئے دعا کی اور کہا کہ اﷲ تعالیٰ میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ عظیم نقصان و صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں