Parties should exhibit flexibility to find political solution: Mian Manzoor Wattoo

201210182548_samaa_tv
Mian Manzoor Wattoo, President Punjab PPP,while talking to media in Pindi Bhatian said that PTI and PAT should not insist on seeking the resignation of the Prime Minister under the circumstance. However, if rigging charges are proved by the Supreme Court Judicial Commission then he should not delay the tendering of resignation even for a single day.
He said that the government and the agitating parties should seek solution of the present political stalemate because it was causing colossal damages to the economy of the country besides tarnishing the image of the country. They should show mercy on the people of Pakistan who had been undergoing the ordeal for the last many weeks.
Mian Manzoor Ahmed Wattoo said that Ruling Party and PTI were rightest Parties and therefore were favourites of Taliban. On the other hand, PPP is a democratic and progressive political entity that had rendered countless sacrifices for the cause of the rights of the people and democracy.
In Wazirabad today while talking to media he said that rigging was responsible for the upheaval in the country adding that he supported Imran Khan that those who were responsible for rigging should be prosecuted for awarding exemplary punishment.
He called upon Imran Khan to adopt the course of Parliament instead of street power and should become the Chairman of the Parliamentary Committee assigned to bring reforms in the electoral process.
He said that the PPP was the only political Party that was standing with the flood affected people, He expressed his dismay that this time the mobilization of the people in favour of flood victims was missing as was manifested after the earthquake in AJK.
He said that Chairman Bilawal Bhutto came to visits the flood affected areas who said that the PPP would not rest till their total rehabilitation of them with dignity and honour,
Mian Manzoor Ahmed Wattoo assured them that hundereds of trucks of relief goods would be dispatched to Punjab soon from Karachi for the flood affectees along with tents to mitigate their sufferings.
Mian Manzoor Ahmad Wattoo paid rich tributes to Nasir Abbas Bhatti, former Nazim Pindi Bhattian, who donated five hundreds bags of relief goods for the flood victims.
Tanvir Ashrak Kaira, Dewan Mohtuudin,Mian Abdul Waheed, Suhail Mailk ,Allama Yousaf Awan, Nasir Yara accompanied the PPP President during the distribution of relief goods at Pindi Bhatian, Wazirabad, Vani Tarrar and.Jilal Pur Bhatian.

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنڈی بھٹیاں میں میڈیا سے آج باتیں کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لینا چاہیے لیکن اگر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہو جائے تو پھر وزیر اعظم کے استعفیٰ میں ایک دن بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ اگرچہ موجودہ حکومت کا عملدرآمد کرنے کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے کیونکہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ میں جوڈیشل کمیشن نے جن لوگوں کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا اس پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پی اے ٹی اور حکومت وقت کو موجودہ سیاسی بحران کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے اور عوام کو موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال سے نجات دلانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران سے ملک کی معیشت کو بڑا نقصان ہو رہا ہے، حکومت کا کاروبار ٹھپ ہے، جسکی وجہ سے روز مرہ کی زندگی کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے موجودہ بحران کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی قوم پر رحم کریں اوراس مصیبت سے عوام کو نکالنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں دائیں بازو کی پارٹیاں ہیں اور اس لیے وہ طالبان کی پسندیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور حقیقی معنوں میں جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے جسکے لیے پارٹی اور اسکی قیادت نے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے پنڈی بھٹیاں میں سیلاب کے متاثرین کو چےئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے امدادی سامان اور خیمے تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو سیلاب کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی انکی مکمل بحالی تک زیادہ زور شور سے انکی امداد کرتی رہے گی اور سینکڑوں امدادی سامان کے ٹرک صوبہ پنجاب کے سیلاب کے متاثرین کے لیے بھیجے جائیں گے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو نے حال ہی میں سیلاب کے متاثرین کا دورہ کیا تا کہ انکے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب کے متاثرین پر سیاست نہیں کریں گے۔میاں منظور احمد وٹو نے اپنی تقریر میں عنصر بھٹی سابق ناظم ، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلاب کے متاثرین کے لیے ازخود 500امدادی سامان کے تھیلوں کا انتظام کیا اور کہا کہ انکا پیپلز پارٹی میں آنا نیک شگون ثابت ہوا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے پنڈی بھٹیاں ،ٹالی دُرایا، ونی کے تارڑ، جلال پور بھٹیاں اور وزیر آباد میں سیلا ب کے متاثرین کو امدادی سامان اور خیمے تقسیم کئے ۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں