نیازی حکومت ملک میں مہنگائی اور کورونا بڑھانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے:حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیازی حکومت ملک میں مہنگائی اور کورونا بڑھانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اپنےجاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے باوجود تعلیمی ادارے کھول دئے گئے ہیں ، حکومت کورونا کے معاملے پر مجرمانہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کہیں ایس او پی پر عمل ہو رہا ہے نہ انتظامیہ اور نہ نام نہاد نیازی ٹائیگرز نظر آتے ہیں ، کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو سکتا تو فوری طور پر سکولز بند کر دئے جائیں ، لوگوں کو کورونا کے حوالے کر کے ادویات مہنگی کر دی گئی ہیں ، نیازی نے عوام کا جینا اور مرنا دونوں مہنگا کر دیا ہے ، نزلے اور زکام سمیت زندگی بچانے والی ادویات اس دور میں ایک ہزار فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں