پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو آج سید ہادی شاہ مرحوم کے گھر گئے اور انہوں نے مرحوم کے بیٹوں کے ساتھ دلی تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا فرمائے۔سید ہادی شاہ مرحوم دیپالپور (اوکاڑہ) کی ایک دینی سماجی مشہور شخصیت تھے۔