موسم کی تبدیلی کے بعد سیاسی تبدیلی ہو گی‘ نیب سے نہیں ڈرتے: یوسف رضا گیلانی


یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، نیب سے ڈرنے والے نہیں، آخری آپشن استعفے ہوں گے۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گرفتاریاں معنی نہیں رکھتا، دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے، اگر حکومتی منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہونگے، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگا، اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا۔
یوسف گیلانی کا کہنا تھا ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھے، اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہوسکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے بعد سیاسی تبدیلی ہو گی‘ نیب سے نہیں ڈرتے، میری باری پہلے ہی آچکی ہے، گرفتاریاں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتیں. انہوں نے کہا کہ اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا آخری آپشن استعفے دینا ہوگا، اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہوسکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں.
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے، اگر حکومت سے منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہوگی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھے، ہم نے بلوچستان سمیت ہر جگہ سے سیاسی مقدمات ختم کیے. سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر ملک کو آگے چلانا چاہتے تھے، ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں