پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹیو کا اجلاس۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس 2 اکتوبر بروز جمعہ 3 بجے سہ پہر پیپلز سیکرٹریٹ سنٹرل پنجاب ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔

‏شرکاء میں چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل ,سید حسن مرتضی،ملک عثمان اور دیگر شامل ہونگے

اجلاس میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال پر غور اور حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کیلیے فیصلے ہونگے۔
‏امن و امان، مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے صوبہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں