نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے کٹھ پتلیوں کو گھر بھجوا کر دم لیں گے: سید حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو عوامی حقوق کی جنگ بلا خوف لڑتے رہیں گے، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے کٹھ پتلیوں کو گھر بھجوا کر دم لیں گے،آمریت کے بغل بچوں کو اٹھارویں ترمیم کی درد ہمیشہ اٹھتی رہے گی.
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئین اور اٹھارویں ترمیم کی خالق بھی ہے اور وارث بھی، فیاض چوہان جیسے جمورے کو جمہوری جدوجہد کا کیا پتہ، ابھی تحریک شروع نہیں ہوئی، سرکاری ہرکاروں کی چیخیں نکلنا شروع بھی ہو چکیں، جو آمریت کا چمچہ ہوگا ڈیموکریٹک پراسسس کو ڈیمالشنگ پراسسس ہی سمجھے گا.
قبل ازیں ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، ہم نے کبھی بیک ڈور چینل استعمال نہیں کئے، پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے بیانیہ مہنگائی ہے، عوام کے مسائل پر ڈاکہ ہے، حکومت نے اپنے سہولت کاروں کو نوازنے کیلئے ملک کی معشیت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، آٹے میں کون چور ثابت ہوا؟ چینی کا چور کون ہے؟
پیٹرولیم مصنوعات میں ایک رات میں 25 روپے اضافہ کرکے کس کی جیب پر ڈاکہ ڈالا؟اور کن کو فائدہ پہنچایا ہے؟
ادویات کی قیمیتں اتنی بڑھادیں کہ لوگ اپنی جان ہی نہ بچا سکے. یہ ایک ریکویسٹ دکھادیں، جہاں ہم نے این آر او مانگا ہو.
ان کو ہماری ملاقاتیں یاد ہیں، امپائر کی انگلی یاد نہیں.جس انداز اور سج دھج کے کنٹینر سے اتر کر جی ایچ کیو گئے تھے، اور پھر جب شنوائی نہیں ہوئی تھی اور مایوس لوٹے تھے وہ یاد نہیں،ہم نے جانوں کی قربانی دی ہے، یہ ہمیں سیکھاتے ہیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے.
ہم نے وہ لیڈر بھی دیکھا تھا جس کے گھر پر پولیس گئی تھی اور وہ دیوار پھلانگ کر گھر والوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں