ہر طاقتور کو کلین چٹ دینے کے بعد نیازی رو رہا ہے کہ قانون طاقتور کو نہیں پکڑتا:حسن مرتضیٰ

لاہور: پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ
نے کہا ہے کہ نیازی مگر مچھ کے آنسوں رونا بند کرے قوم کو بتائے کہ کون طاقتور ہے ؟

اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ہر طاقتور کو کلین چٹ دینے کے بعد نیازی رو رہا ہے کہ قانون طاقتور کو نہیں پکڑتا، منتخب صدر زرداری اور چار وزرا اعظم سمیت تمام حکومت مخالف احتساب کے نام پر انتقام بھگت رہے ہیں، عمران خان ہر طاقتور کے سامنے گھٹننے ٹیکنے کے بعد مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر صوبائی خودمختاری چھین کر بلوچستان کی بات کرتا ہے، نیازی بتائو قوم کو کہ کتنے کھرب پنجاب اور سندھ کے ہڑپ کئے اور کتنا مال بلوچستان کا لوٹا، نیازی خیبرپختونخواہ کو کنگال کر کے اب پسماندہ علاقوں کو رونا رو رہا ہے، اقتدار پر قابض بنی گالہ کے چوروں کا ٹولہ جلد نیازی کی قیادت میں جوتے چھوڑ کر بھاگے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے پی ڈی ایم بن گیا اب عوامی راج آئے گا، عوامی حکومت ان کٹھ پتلیوں سے ایک ایک دن، ایک ایک پائی اور ایک ایک پابندی کا حساب لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں