پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

DSC_0002
DSC_0006

میاں منظور احمد وٹو صدر پنجاب پیپلز پارٹی کی زیر صدارت آج یہاں ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ صدور، الائیڈ ونگ کے سربراہان ، پی وائی او اور پی ایس ایف کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے تقریباً ایک ہفتہ کے لاہور کے دورے کے متعلق غور کیا گیا۔ یادر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری عید الا لضحیٰ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ لاہور میں منائیں گے۔ اجلاس میں ثمینہ خالد گھرکی ، صدر لاہور ڈویثرن پیپلز پارٹی کی سربراہی میں ایک استقبالیہ کمیٹی بنائی گئی جس میں غلام محی الدین دیوان، سہیل ملک ، میاں منظور مانیکا، زاہد ذوالفقار ، میا ں عبد الوحید اور افنان بٹ شامل ہیں۔سابق صدر لاہور کے قیام کے دوران پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندہ لوگوں سے بھی ملیں گے۔ اجلاس میں 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی کراچی کے جلسے میں پنجاب سے کارکنان کی شرکت کے ضمن میں بھی غور کیا گیا۔ بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں کیونکہ وہ انکے ہم عصر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔ اجلاس میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں امتیاز صفدر وڑائچ، تنویر اشرف کائرہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، رانا شوکت محمود، مشتاق اعوان، تسنیم قریشی، چوہدری منظور، خرم کھوسہ، مولانا یوسف اعوان، سہیل ملک، ریاض گجر، میاں محمد ایوب، میاں عبدالوحید، حاجی عزیزالرحمن چن، دیوان محی الدین ، منظور مانیکا، قلب عباس، اشرف سوہنا، ندیم افضل چن، بیگم نیلم حسنین، رانا فاروق، غلام فرید کاٹھیا،راجہ عامراور جہاں آراء وٹو نے شرکت کی۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں