سبط حسن کے ساتھ جمعیت کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، زوہیب بٹ

1653786_700045216684830_336443857_n

پیپلز پارٹی میں فعال سرگرمیوں سے روکنے کیلئے غنڈہ گردی غیر قانونی، غیر جمہوری ہے
جماعت اسلامی نے غنڈوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو عید کے بعد ملک گیر احتجاج ہو گا
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں جہاں آر او ٹو، فیصل میر کے اظہار یکجہتی نے حوصلے بڑھائے ہیں
لاہور : پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل زوہیب بٹ نے اپنے ایک بیان میں پنجاب یونیورسٹی حدود میں پی ایس ایف لاہور کے رہنما سبط حسن کے ساتھ اسلامی جمعیت طلبہ کی غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت کے ایک گروپ نے سبط حسن کو پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں میں نمایاں ہونے کی بناء پر ڈرایا دھمکایا ہے اور اس پر تشدد کیلئے ایک گینگ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کے اس واقعہ کے خلاف پی ایس ایف پاکستان اور پیپلز پارٹی کی صوبائی ومقامی قیادت میں سخت غم وغصہ اور تشویش پاءء جاتی ہے جس سے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے حالیہ مصالحاتی روابط سبوتاژ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی غنڈہ گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے۔ بصورت دیگر عید کے بعد پی ایس ایف پاکستان کی طرف سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ زوہیب بٹ نے غنڈہ گردی کے واقعہ کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب سوشل میڈیا کی انچارج جہاں آر او ٹو اور پی پی پی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر کی طرف سے سبط حسن کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر پی ایس ایف پاکستان کی طرف سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں