دھرنوں کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں, اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا: آصف علی زرداری

agenda-of-anarchists-will-never-succeed-says-zardari-1412459056-7155

سابق صدر اور کو چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے آج یہاں لاہور رورل ڈویثرن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی سیاست پر یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کی بھی سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس لیے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی کے جن اضلاع سے پارٹی عہدیدار، ٹکٹ ہولڈرز اور ڈسٹرکٹ صدور شامل تھے ان میں ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع بھی شامل تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پارٹی کو شہید ذو الفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ کے مطابق اصل رنگ میں واپس لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کو بلاول ہاؤس کراچی کی طرح پیپلز پارٹی کا مرکز بنایا جائے گا جسمیں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا اور کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا ۔ پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے اپنی تقریر کا وقت بھی شرکاء کو دے دیا۔ شرکاء نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت اور اسکی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس وقت تنظیمی امور بڑی کامیابی سے مکمل کر رہی ہے۔اس موقع پر پنجاب پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں