پی پی پی گجرات کے عہدیداران وممبران کی آصف علی زرداری سے ملاقات

agenda-of-anarchists-will-never-succeed-says-zardari-1412459056-7155

گجرات: پاکستان پیپلزپارٹی شہر گجرات کے عہدیداران وممبران وکارکنان نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر ظہیر زاہد ، ملک عمر شہباز ، مرزا شفقت علی ، علیم امتیاز جنگی ، رضوان دلدار ، عامر لطیف طور ، صوفی محمد عنایت مغل شامل تھے جس میں ضلع گجرات کی تعمیر ی سیاسی اور انتظامیہ امور پر تبادلہ خیال ہوا ، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شہر گجرات کو مضبوط اور فعال ، نظریاتی کارکنوں اور پیپلزپارٹی کے جیالوں سے مزید رابطے بڑھانے پر خصوصی بات چیت ہوئی، پیپلزپارٹی شہر گجرات پارٹی کارکنوں کے مسائل سے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کو آگاہ کیا ‘انہوں نے کارکنوں کو ہر قسم کا تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہائی کروائی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے اور گجرات کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنایا ، قربانیاں دینے والوں کارکنوں کو کبھی نظر انداز نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ گجرات شہر کے جیالے ہی ہماری پارٹی کی پہچان ہیں اور شان ہیں قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنان اور جیالے ہی پیپلزپارٹی میں ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ آمروں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور پارٹی پرچم کا ہر میدان میں تحفظ کیا ایسے جانثار کارکنوں اور ساتھیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کی بھاگ دوڑ خود سنبھالیں گے اور جلد ہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، زرداری جلد ہی گجرات کا دورہ کرینگے تمام کارکنوں اور جیالوں سے ملاقات کریں گے اور بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، ملاقات کرنے والے وفد نے کارکنوں کے تمام مسائل کی نشاندہی کی اور گجرات کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کی خدمات کو سراہا ،اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ، اور ملاقات کرنے والے وفد نے آصف علی زرداری کو عید ملی اورآصف علی زرداری نے کارکنوں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں